ابنا: ریلوے ہیڈ کوارٹرلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قائم مقام جی ایم ریلویزانجم پرویز نے ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر کی وجہ مسافروں کو درپیش مشکلات پر معذرت کی اورکہاکہ صورت حال جلد بہتر ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کو امدادی پیکیج کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جس سے ہنگامی بنیادوں پرسو پرانے انجنوں ، 5 سو مسافر کوچز،650 گڈز ویگنوں اور 50 پاور وینوں کی مرمت کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے ادھار تیل کی مالیت ایک ارب روپے سے بڑھا کردو ارب روپے کردی گئی ہے،ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے تمام پرچیز سنگل ٹینڈر پربراہ راست متعلقہ کمپنیوں سے کی جائے گی۔ ..............
/169